ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : 8سال پرانی چوری کی واردات میں ملزمین کو پولیس نے کیا گرفتار

اڈپی : 8سال پرانی چوری کی واردات میں ملزمین کو پولیس نے کیا گرفتار

Sat, 19 Dec 2020 11:14:00    S.O. News Service

اڈپی 19؍دسمبر (ایس اونیوز)سال 2012کے جولائی اور دسمبر میں کاوپ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئی چوری کی ایک واردات کے ملزم  ستار اور عبدالرحمان فخرالدین کو پولیس نے آٹھ سال بعد گرفتار کرلیا  ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ  ملّار میں واقع پروین بابو اور دوسرےگھرپر جب کوئی بھی موجود نہیں تھا تو گھر کا پچھلادروازہ کھول کرچور اندر داخل ہو ئے تھے ۔اور تقریباً ڈھائی لاکھ روپے مالیت کےزیورات اور سامان پر ہاتھ صاف کیا تھا۔اُس وقت کاوپ پولیس اسٹیشن کے تحقیقاتی افسر(آئی او ) نے اس کیس کو ’ناقابل حل ‘قرار دے کر عدالت میں ’سی رپورٹ ‘داخل کی تھی۔

 اب کاوپ پولیس اسٹشن کےافسران کو اس معاملے  میں ملزمین کی مصدقہ معلومات ملی تو سرکل پولیس انسپکٹرپرکاش نے کرائم ڈیو؎یژن پی ایس آئی یونس گوڈّیکر اور دیگر عملہ کے ساتھ مل کر کارروائی کی  جس کے نتیجے میں  ستّار (۳۸سال) کوگرفتار کیا گیا۔

 پولیس کے بیان کے مطابق ستّار سے سختی کےساتھ تفتیش کی گئی تو اس نے اپنا جرم قبول کرلیا اور یہ بھی بتایا کہ چوری کی یہ واردات اس نے عبدالرحمان فخرالدین کے ساتھ مل کرانجام دی تھی۔اس کے بعد پولیس نے عبدالرحمان کو بھی گرفتار کرلیااور اس کے قبضے سے ایک سونے کا ہار اور چوڑیاں برآمد کرلیں جس کی مالیت 1.92لاکھ روپے ہے۔


Share: